یواین ایچ سی آر نے اب تک میانمار سے تعلق رکھنے والے مسلم متعلقہ افراد کو بن اور بنت جیسے ناموں اور ساتھ ہی ان کے باپ کے نام کے ساتھ رجسٹر کیا ہے۔ اس طرح کے نام یواین ایچ سی آر کے شناختی ڈاکومنٹس میں بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ اس طرح سے نام لکھنا اصل میں میانمار میں نام لکھنے والے عمل کے خلاف ہے۔
حکومت ملائیشیا کے ساتھ مشاورت میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ یواین ایچ سی آر اب سے اپنی کاغذی کاروائیوں کے لیے ان الفاظ جیسے ؛بن؛ یا ؛بنت؛ کا استعمال نہیں کرے گا۔ وہ متعلقہ افراد جو مسلمان ہیں انہیں اسی نام سے رجسٹر کیا جائے گا جو میانمار میں استعمال ہوتا تھا۔
یہ عمل فوری طور پرنافذ کیا جائے گا۔ آپ کی توجہ کا شکریہ