یو این ایچ سی ار میں رجسٹریشن کروانے کے لیے پوچھے جانے والے سوالات

نئی رجسٹریشن کے لیے کس کو ترجیح دی جائے گی؟

K
C

یو این ایچ سی ار اس وقت ان درخواستوں کو اہمیت دے رہا ہے جو 2019 سے پہلے کی گئی تھی اور ان افراد کو اہمیت دے رہا ہے جو زیادہ خطرے میں ہیں زیادہ خطرے والے افراد کی مثال میں وہ عورتیں شامل ہیں جن کو خطرہ ہے. وہ بچے جن کو خطرہ ہے. زیادہ عمر والے لوگ جن کو خطرہ ہے. وہ لوگ جن کو کوئی معذوری ہے. وہ لوگ جن کو بہت سیریس میڈیکل مسئلہ ہے اور اس کا علاج جلد ضروری ہے. اور وہ لوگ جن کو گرفتاری اور ڈیپورٹ کرنے کا مسئلہ درپیش ہے. اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر بچہ ہر بوڑھا شخص ہر عورت اور ہر عورت جس کے پیٹ میں بچہ ہے اس فہرست میں شامل ہے اس فہرست میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جن کو بہت سخت خطرہ ہو اور ان کو جلد حفاظت کی ضرورت ہو اور اس کے علاوہ ان کی کچھ اور ضروریات بھی ہوں ایسے لوگوں کی رجسٹریشن فوری کی جائے گی

What do I need to bring to my registration appointment?

K
C

برائے مہربانی اپنے کیس سے متعلق تمام کاغذات ساتھ لے کر ائیں جیسے کہ اپ کے پاسپورٹ شناختی کارڈ شادی کا سرٹیفیکیٹ پیدائشی سرٹیفکیٹ ہسپتال کے ڈاکومنٹ خاندان سے متعلق ڈاکومنٹ اگر فوج میں کام کیا ہے تو وہ کاغذات اور اگر کسی اور ملک کے یو این ایچ سی ار میں رجسٹریشن کروائی ہے تو اس کا پروف اس کے علاوہ اپ جب یہاں ائیں تو اپنے ساتھ پانی لے کر ائیں کھانا پینا بھی لے کر ائیں کیونکہ اس افس کے اس پاس کوئی دکان موجود نہیں اور ہو سکتا ہے انتظار کرنے کا وقت زیادہ ہو جائے

میں پہلے ہی رجسٹرڈ ہوں، لیکن میری بیوی اور بچے (18 سال سے کم) رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ میں اپنی بیوی اور بچوں کو کیسے رجسٹر کروں؟

K
C
اگر گھر کے افراد میں کوئی تبدیلی ائی ہے اور اپ افس کو بتانا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی ریفیوجی ملیشیا ویب سائٹ میں درخواست دیں اگر اپ نے ریفیوجی ملیشیا ویب سائٹ میں درخواست دی ہے تو حوالہ نمبر اس درخواست کا اپنے ساتھ لے کر ائیں اگر اپ گھر کے افراد میں تبدیلی سے متعلق درخواست دے چکے ہیں تو پھر دوبارہ بیوی بچوں کے لیے کوئی نئی رجسٹریشن درخواست بھیجنے کی ضرورت نہیں اپ کی بیوی اور بچوں کو فائل میں ساتھ ملانے کے لیے یو این ایچ سی ار خود اپ سے رابطہ کر کے اپوائنٹمنٹ دے گا ہم درخواست موصول ہونے کی تاریخ کی بنیاد پر ایسے معاملات پر کارروائی کرتے ہیں۔ اپوائنٹمنٹ کے بغیر اپ کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی. اپوائنٹمنٹ ہر دن کے لحاظ سے مخصوص ہیں تاکہ دفتر کے اندر موجود لوگوں کی تعداد اور ان کی صحت کا خیال رکھا جا سکے

میرے پاس حال ہی میں ایک نوزائیدہ بچہ ہے۔ میں اپنی فائل میں بچے کو کیسے شامل کروں؟

K
C
اگر گھر کے افراد میں کوئی تبدیلی ائی ہے اور اپ افس کو بتانا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی ریفیوجی ملیشیا ویب سائٹ میں درخواست دیں اگر اپ نے ریفیوجی ملیشیا ویب سائٹ میں درخواست دی ہے تو حوالہ نمبر اس درخواست کا اپنے ساتھ لے کر ائیں اگر اپ گھر کے افراد میں تبدیلی سے متعلق درخواست دے چکے ہیں تو پھر دوبارہ نو مولود بچے کے لیے کوئی نئی رجسٹریشن درخواست بھیجنے کی ضرورت نہیں برائے مہربانی اپوائنٹمنٹ کے بغیر افس نہ ائیں اپوائنٹمنٹ کے بغیر اپ کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی. اپوائنٹمنٹ ہر دن کے لحاظ سے مخصوص ہیں تاکہ دفتر کے اندر موجود لوگوں کی تعداد اور ان کی صحت کا خیال رکھا جا سکے بچوں کی رجسٹریشن سے متعلق مزید معلومات یہاں حاصل کریں

کیا مجھے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے یا UNHCR کی مدد/یا اس کے شراکت داروں کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے؟

K
C
نہیں یو این ایچ سی ار کی تمام خدمات بشمول رجسٹریشن اور ڈاکومنٹس سب مفت ہیں اگر کوئی شخص اپ سے کچھ پیسے مانگے اور بدلے میں کام کرنے کا کہے تو فورا افس کو بتائیں. فراڈ اور کرپشن والا فارم بھریں یا پھر اس ای میل ایڈریس پر افس کو ای میل کریں mlslufrd@unhcr.org