آپ کے بچے کی رجسٹریشن

اگر آپ کا ابھی بچہ ہوا ہے، تو آپ کو اس کی پیدائش کو رجسٹر کرانی چاہیئے۔ اور حکومت کے نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے ان کا پیدایشی سرٹیفیکٹ حاصل کریں اگر آپ یہ کام بچہ پیدا ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کریں تو نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو کوئی فیس دینے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر 60 دن کے بعد آپ وہاں گئے تو دیر سے آنے کی وجہ سے آپ کو فیس دینی پڑ سکتی ہے۔

پہلا قدم: پیدائشی رجسٹریشن فورم لیں

جس ہسپتال میں بچہ پیدا ہوا ہے وہاں سے ایپ لیکیشن فورم لیں یا نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے لیں

دوسرا قدم: نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جائیں

فارم مکمل اور دوسرے مطلوبہ دستاویزات لے کر نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جائیں

نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے راہنمائی

نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنے بچے کی پیدائش رجسٹر کروانے کے لیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی

  • شناختی ڈاکومنٹس کی اصل اور فوٹو کاپی۔ (یواین ایچ سی آر کارڈ برادری کا کارڈ پاسپورٹ)
  • والدین کا شادی یا طلاق کا سرٹیفکٹ اصل یا فوٹو کاپی۔ (جہاں ضرورت ہو)
  • ہسپتال سے بچے کے پیدائشی ڈاکومنٹ کی تصدیق یا پولیس کی رپورٹ اگر بچہ گھر میں پیدا ہوا ہے۔ اصل ڈاکومنٹ
  • مکمل شدہپیدائشی رجسٹریشن ایپ لیکیشن فارم۔ اصل اور کاپی
  • قبل از پیدائش چیک اپ کتاب (زچگی کے امتحان کی کتاب) اصل
  • اگر آپ غیر مسلم غیر شادی شدہ ہیں، تو جو شخص بچے کا باپ ہونے کا دعوی کررہا ہے اسے پیدائشی رجسٹر پر بچے کی ماں کے ساتھ دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ پیدایشی سرٹیفیکٹ پر باپ کی معلومات نہیں لکھی جائیں گی۔

یاد دہانی

v

ملائی زبان بولنے والا شخص

ہم آپ کو تصیحت کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ ملائی زبان والا ضرور رکھیں جو آپ کی مدد کر سکے

حراست میں پیدا ہوا۔

اگر ماں کے زیر حراست ہونے کے دوران بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اس حراستی مرکز کی امیگریشن اتھارٹی کو پیدائش کے اندراج اور بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کرنی چاہیے، کیونکہ ماں اور بچہ دونوں امیگریشن اتھارٹی کی تحویل میں ہیں۔

رجسٹر کرنے والا شخص

والدین، قانونی سرپرست، یا پیدائش کا علم رکھنے والا کوئی بھی فرد اس وقت تک پیدائش کے لیے اندراج کر سکتا ہے جب تک کہ وہ مطلوبہ دستاویزات لے کر آئیں۔

نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (NRD) کی لوکیشن۔

آپ یہاںدرج کسی بھی برانچ پر جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کوالالمپور میں رہتے ہیں، تو ہم آپ کو اس دفتر میں جانے کی تجویز کریں گے:

NRD/JPN جالان دتا
بنگنان کیراجاں جالان دتا
(کمپلیکس کیراجاں توانکو عبدالحلیم)
پبلیکا دوتاماس، 1، جالان دوتاماس، سولارس دوتاماس
50480 کوالالمپور

آپ نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (NRD) میں رجسٹریشن کے طریقہ کار کے لیے یہ رہنمائی ویڈیوبھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی UNHCR فائل میں نوزائیدہ بچے کی شمولیت

اگر آپ پہلے سے ہی یواین ایچ سی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، اور آپ نے پہلے ہی اپنے نومولود کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور/یا دیگر معاون دستاویزات حاصل کر لیے ہیں، تو براہ کرم پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور/یا دیگر معاون دستاویز کی ایک کاپی اپ لوڈ کریں اورفیملی کمپوزیشن چینج فارم کو پُر کر کے جمع کرائیں۔ .

COVID-19 وبائی مرض کی روشنی میں، یواین ایچ سی آر بغیر اپائنٹمنٹ والی افراد کو دفتر آنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ براہ کرم ملاقات کے بغیر یواین ایچ سی آرسے رجوع نہ کریں۔ آپ فیملی کمپوزیشن چینج فارم کو بھر کر اپوائنٹمنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

برائے مہربانی یو این سی ایچ آر کا انتظار کریں کہ وہ آپ کو اپوائنٹمنٹ کے لیے کال کرے یا آپ رجسٹریشن ہاٹ لائن پر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے، پیر سے جمعہ تک کال کر سکتے ہیں 0176143810