دوبارہ آباد کاری (ریسیٹلمنٹ)

ری سیٹلمنٹ میں مہاجرین کو چنا جاتا ہے اور جس ملک میں پناہ لیے ہوتے ہیں وہاں سے نکال کر دوسرے ملک میں بھیجا جاتا ہے جو ان کو قبول کرتا یے یہ ان کے لیے ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ ری سیٹلمنٹ والے ملک کے شہری بن سکتے ہیں

ریسیٹلمنٹ صرف بہت ہی چند مہاجرین کے لیے موجود ہے جو اس کے زیادہ حقدار ہیں دنیا بھر میں موجود مہاجرین میں سے صرف ایک فیصد مہاجرین کو ری سیٹل کیا جاتا ہے دنیا میں موجود مہاجرین کی تعداد کے مقابلے میں وہ مہاجرین جن کی ریسیٹلمنٹ ہوتی ہے بہت کم ہے بہت اہم ہے کہ اپ یہ بات نوٹ کریں

  • ری سیٹلمنٹ کسی کا حق نہیں کسی کو اگر یو این ایچ سی ار کی طرف سے کارڈ مل جاتا ہے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ری سیٹلمنٹ کے لیے اس کا کیس بھیجا جائے گا
  • ی سیٹلمنٹ ایک حفاظتی آلہ ہے جو بہت خطرے سے دو چار والے مہاجرین کے لیے ہوتی ہے ری سیٹلمنٹ کا چناؤ ہر بندے کی ذاتی حفاظتی ضروریات کو دیکھ کر کیا جاتا ہے
  • ری سیٹلمنٹ کے لیے اپ کا کیس بھیجنے کے لیے کچھ چیزیں زیر غور ہوتی ہیں جیسے کہ انفرادی حفاظت کی ضرورت، محفوظ ماحول، جس ملک میں اپ رہ رہے ہیں وہاں کے حالات اور ری سیٹلمنٹ کے موقعوں کی موجودگی

اگر اپ ری سیٹلمنٹ کے لیے چن لیے جاتے ہیں تو ہمارا ری سیٹلمنٹ والا ادارہ DSU اپ کو فون کرے گا تاکہ کچھ مزید معلومات جو کہ ضرورت ہیں ری سیٹلمنٹ کے لیے وہ لے سکے

ری سیٹلمنٹ انٹرویو

اگر اپ ری سیٹلمنٹ کے لیے چن لیے گئے تو اپ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا یہ سارے انٹرویوز یو این ایچ سی ار کے اندر ہوتے ہیں کسی خاص وجوہات کی وجہ سے انٹرویو ان لائن بھی ہو سکتا ہے جب اپ کو ری سیٹلمنٹ والے کال کریں اور اپ ان لائن انٹرویو نہیں کروانا چاہتے تو ان کو بتا دیں اس کا اپ کے کیس کے فیصلے پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا

اگر اپ کا ان لائن انٹرویو ہوا تو یو این ایچ سی ار کا افسر جو انٹرویو لے گا وہ اپ کو ہر چیز سے اگاہ کرے گا اور پورے طریقہ کار کے بارے میں بتائے گا چند باتیں اپ افسر کو بتائیں کہ کیا اپ جس جگہ پر ہیں وہ محفوظ جگہ ہے کہ ہر بات اور ہر معلومات کو راز میں اور محفوظ رکھا جا سکے یو این ایچ سی ار میں اپنے ڈاکومنٹ کیسے جمع کروائیں گے اس کے بارے میں بھی افسر اپ کو بتائے گا

اپ کو اس بات کی اجازت نہیں کہ اپنے انٹرویو کی ویڈیو بنائیں یا ریکارڈنگ کریں اس طرح کرنے سے اپ قانون توڑیں گے اور یو این ایچ سی ار سیریس ایکشن لے گا

ری سیٹلمنٹ انٹرویو کے بعد

ری سیٹلمنٹ انٹرویو کے بعد اپ کے کیس کو دیکھا جائے گا اور یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ری سیٹلمنٹ ملک میں اپ کا کیس بھیجنا ہے کہ نہیں

اگر اپ کا ری سیٹلمنٹ انٹرویو ہو چکا ہے اور آپ کچھ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں یا کچھ معلومات اپڈیٹ کرنا چاہتے ہیں جیسے اپ کے گھر والوں کی تعداد میں کمی بیشی تو اس ای میل ایڈریس پر ای میل کریں mlsludsu@unhcr.org. یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یو این ایچ سی ار ذاتی طور پر تمام ای میلز کا جواب نہیں دے پاتا ان کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے ایک ہی ای میل کو براہ مہربانی بار بار یو این ایچ سی ار میں نہ بھیجیں ورنہ تاخیر ہو جائے گی

جب اپ کا ری سیٹلمنٹ کیس اگے چلا جائے گا تو ری سیٹلمنٹ ملک یا یو این ایچ سی ار میں ریسلٹنٹ کا ادارہ اپ سے خود رابطہ کرے گا

اخر میں یہ ری سیٹلمنٹ ممالک ہی ہوتے ہیں جو اپنے قوانین کے مطابق آخری فیصلہ کرتے ہیں کہ اپ کو ری سیٹل کرنا ہے یا نہیں

اگر اپ کا کیس امریکہ میں بھیجا گیا ہے تو اپ اپنے کیس کا سٹیٹس پتہ کرنے کے لیے RSC سے رابطہ کر سکتے ہیں

Email: KL.Inquiries@rescue.org

Telephone: +603 2141 5846

Fax: +603 2144 8716

Web portal CASI.

اگر اپ کا کیس کینیڈا بھیجا گیا ہے تو اپنے کیس کا سٹیٹس دیکھنے کے لیے کینیڈا کی امیگریشن یا شہریت کے ویب فارم پر جائیں

روانگی سے پہلے کی تیاریاں اور ری سیٹلمنٹ کے لیے سفر

ادارہ IOM ہے جو روانگی سے پہلے کی تیاریاں کرتا ہے جس میں میڈیکل، ثقافتی کلاس اور ٹکٹ وغیرہ ری سیٹلمنٹ ملک کے لیے سب شامل ہے اگر کسی ری سیٹلمنٹ ملک نے اپ کو قبول کر لیا ہے تو IOM اپ سے رابطہ کر کے تفصیلات بتائے گا اگر روانگی سے پہلے کی تیاریوں سے متعلق اپ کے پاس کوئی سوال ہو تو اپ IOM سے رابطہ کر سکتے ہیں ای میل اور فون نمبر یہ ہے IOM Kuala Lumpur at iomkulinq@iom.int or call +603 9235 5400.

مزید کوئی سوال ہے

مزید معلومات کے لیے ری سیٹلمنٹ سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات والے صفحے پر جائیں