نقل و حرکت پر پابندی کا مشروط حکم (CMCO) کوالا لمپور، سلانگور اور پتراجایا میں:

Seshanba / 13 Oktabr 2020

براہ مہربانی نوٹ فرمائیں، ملایشیا کی حکومت نے کوالا لمپور، سلانگور اور پتراجایا میں نقل و حرکت پر پابندی کا مشروط حکم (CMCO) نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلانگ ویلی کے مختلف اضلاع میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے یہ حکم نافذ کیا جا رہا ہے۔

نقل و حرکت پر پابندی کا مشروط حکم ، 14 اکتوبر 2020 کی آدھی رات سے شروع ہوکر 27 اکتوبر 2020 تک رہے گا۔

اس مدت کے دوران ، اضلاع کے درمیان سفر کی اجازت نہیں ہوگی اگر کام کے سلسلے میں سفر کی ضرورت ہو تو ، کمپنی کی طرف سے کام کا اجازت نامہ یا خط فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

تمام اسکول اور عبادت کی جگہیں بند رہیں گی۔ تفریحی سرگرمیوں جیسے کھیل کود اور سماجی سرگرمیوں جیسے شادی کی تقریب، کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اگلی اطلاع دیے جانے تک براہ کرم یواین ایچ سی آر کے آفس نہ ائیں۔ وہ افراد جن کے پاس اپائنٹمنٹ ہیں، ان سے رابطہ کر کے انہیں اپائنٹمنٹ کی نئی تاریخ دی جائی گی۔

براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے اس ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں۔ https://refugeemalaysia.org



Share