دھوکہ دہی سے بچنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے دھوکہ دیا جا رہا ہے؟
فراڈ کرنے والے رقم، یا دیگر احسانات، بشمول جنسی نوعیت کے، خدمات کے بدلے، بشمول بازآبادکاری، رجسٹریشن، مالی امداد، UNHCR کے دستاویزات، یا پناہ گزینوں کے دعوے مانگتے ہیں۔ یہ آفر یا تو اپ کو فون پہ کی جائے گی یا بندہ سامنے مل کے کرے گا یا فیس بک یوٹیوب یا واٹس ایپ پر بھی یہ آفر دی جا سکتی ہے اگر UNHCR کے عمل کے لیے کوئی رقم یا کوئی اور احسان مانگا جائے تو یہ دھوکہ ہے۔
دھو کے باز اپ کا اعتماد لینے کے لیے اپنے اپ کو یہ ظاہر کریں گے کہ وہ یو این ایچ سی ار کے دفتر میں کام کرتے ہیں وہ اپ کو ایسی معلومات دیں گے جس سے اپ کو یہ اطمینان ہو کہ وہ واقعی اس دفتر میں کام کرتے ہیں
ایسے لوگ اپ کو جھوٹ بول کر اپ سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے لوگوں سے بچیں اور ان پر بھروسہ نہ کریں ایسے لوگ صرف آپ کے پیسوں سے مطلب رکھتے ہیں ہوشیار رہیں اور دھوکے سے بچیں
یاد رکھیں تمام خدمات جو یو این ایچ سی ار یا اس کے پارٹنر اپ کو دیتے ہیں وہ سب مفت ہیں
میں دھوکہ دہی سے کیسے بچ سکتا ہوں؟
اپنا ذاتی ڈیٹا یا ڈاکومنٹ جیسے کہ پاسپورٹ سرٹیفیکیٹ یا یو این ایچ سی ار سے ملا ہوا کوئی ڈاکومنٹ کسی کو بھی نہ دیں سوائے یو این ایچ سی ار کے یا اس کے پارٹنرز کے
تمام خدمات اور مدد یو این ایچ سی ار اور اس کے پارٹنر جو کرتے ہیں وہ مفت ہیں کسی ایسے بندے یا ادارے پر بھروسہ نہ کریں جو یو این ایچ سی ار کی خدمت کے بدلے میں پیسے مانگے
کوئی بھی شخص اگر پیسے مانگے یا کوئی اور احسان مانگے اور بدلے میں یو این ایچ سی ار کی خدمات کا وعدہ کرے تو اس پر بھروسہ نہ کریں اور یو این ایچ سی ار کو فورا اطلاع دیں
اگر میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کروں تو کیا ہوگا؟
یو این ایچ سی ار کو غلط معلومات دینا بھی ایک فراڈ ہے اپ کو چاہیے کہ یو این ایچ سی ار کو ہمیشہ مکمل اور سچی معلومات دیں
اگر اپ سچی معلومات دینے میں ناکام رہے اور جان بوجھ کر حقیقت کو چھپایا تاکہ یو این ایچ سی ار کو گمراہ کر سکیں تو اپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کا سامنا کرنا پڑے گا
- اپ کو تحفظ نہیں مل پائے گا اور نہ ہی کوئی مدد یو این ایچ سی ار کی طرف سے جیسے کہ ری سیٹلمنٹ یا مالی مدد
- اس قسم کا کوئی بھی دھوکہ اپ کی فائل میں ریکارڈ کر لیا جائے گا.
- جب تک اس فراڈ کی تفتیش جاری ہے اپ کا کیس کافی حد تک تاخیر کا شکار ہو جائے گا اور ہولڈ پر چلا جائے گا
- اپ کی فائل میں موجود فراڈ کا ریکارڈ ریسیٹلمنٹ ملک کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا. اگر اس بات کا کوئی شبہ ہوا کہ اپ نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی بھی معلومات حکام کو دی جائیں گی
میں دھوکہ دہی کی اطلاع کیسے دوں؟
اگر اپ نے فراڈ سے متعلق یا کوئی اور شکایت کرنی ہے تو ریفیوجی ملیشیا آن لائن فراڈ کمپلین فارم پریہاں کریں یا اس ای میل پر کریں mlslufrd@unhcr.org
اگر اپ یو این ایچ سی ار کے افسر یا یو این ایچ سی ار کے کسی پارٹنر افسر سے متعلق بدتمیزی کی کوئی رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے افس کے ہیڈ کوارٹر IGO میں کریں
ای میل: inspector@unhcr.org
آن لائن: IGO آن لائن شکایت کا فارم۔
میل: UNHCR, 94 Rue de Montbrillant, 1202 Geneva, Switzerland
IGO میں رپورٹ کرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ جاننے کے لیے ادھر کلک کریں
جب آپ فراڈ کی رپورٹ کر رہے ہوں تو ضروری ہے تمام معلومات دیں تمام معلومات جیسے کہ کس پر الزام لگایا جا رہا ہے جس نے فراڈ کیا ہے، کہاں اور کب یہ واقعہ پیش آیا ہے، آپ نے اس فراڈ کی شناخت کیسے کی اور یہ فراڈ کس قسم کا ہے کوئی بھی ایسا ثبوت جو آپ دے سکیں جیسے کہ گواہ یا کوئی اور معلومات اس فراڈ سے متعلق تو ضرور دیں
یواین ایچ سی آر تمام شکایات کو سیریس لیتا ہے اور ان کو فالو کرتا ہے یاد رکھیں تمام باتیں یو این ایچ ار کے ساتھ راز میں رکھی جائیں گی اگر آپ یو این ایچ سی آر میں شکایت کرتے ہیں تو اس کا اپ کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑتا اپنی شکایت میں تمام ثبوت اور دلائل دیں اگر اپ اپنا فون نمبر دیں تو ہم اپ سے رابطہ کر کے مزید بات چیت کریں گے
شکایتیں راز میں رہ کے بھی کی جا سکتی ہیں