قانونی تحفظ سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات
میرے دوستوں/کمیونٹی ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میں UNHCR کو کیسے رپورٹ کروں؟
ان چینلز کو استعمال کر کے اپ رپورٹ کروا سکتے ہیں
- گرفتاری اور حراست والا رپورٹ فارم
- گرفتاری اور حراست کی ہاٹ لائن (یہ ہاٹ لائن صرف انگریزی اور مالائی فون کالز کرتی ہے)
برائے مہربانی ایک ہی بندے کی گرفتاری کی رپورٹ مختلف چینلز پر نہیں کریں اس طرح کرنے سے یو این ایچ سی ار کے جواب میں تاخیر ہو سکتی ہے جب اپ گرفتاری اور حراست کی رپورٹ کروا رہے ہیں تو یہ چیزیں اس رپورٹ میں شامل کریں
- اپنا نام، یو این ایچ سی ار کا فائل نمبر اور رابطے کی تفصیلات
- گرفتار ہوئے بندے کا نام، عمر، جنس اور یو این ایچ ار کا فائل نمبر اگر رجسٹرڈ ہے
- جب یہ معلومات ملیں تو ان کو بھی شامل کریں جیسے کہ حراستی نمبر، حراست والی جگہ، تاریخ گرفتاری، گرفتاری کی وجہ، کس نے گرفتار کیا پولیس یا امیگریشن، عدالت کی کوئی تاریخ، کس قسم کا الزام لگایا گیا اور عدالت کی لوکیشن اگر بندے کے اوپر کوئی الزام لگایا گیا ہے
UNHCR کو حراستی مرکز سے رہائی کی سہولت فراہم کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
یو این ایچ سی ار فورن ایکشن لیتا ہے جب اس کے پاس گرفتاری یا حراست کی رپورٹ کی جاتی ہے اور مہاجرین اور پناہ گزینوں کو گرفتار کرنے والے حکام سے گرفتاری کے خلاف بات چیت بھی کرتا ہے یو این ایچ سی ار اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ ایسے گرفتار افراد کو جلد رہا کیا جائے مگر رہا کرنے کا فیصلہ پورا کا پورا ملیشیا کے حکام کے ہاتھ میں ہے
میرے دوست/خاندان کے رکن کو ملک بدر کیا جا رہا ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟
یسی صورتحال میں برائے مہربانی فورا یو این ایچ سی ار کو گرفتار اور حراستی رپورٹ فارم کے ذریعے یا پھر گرفتاری اور حراستی ہاٹ لائن پر کال کر کے بتائیں.
ممکن ہو جتنی معلومات اپ دے سکیں اتنی دیں جیسے کہ نام اور یو این ایچ ار فائنل نمبر، بندے کی ڈیپورٹ ہونے والی تاریخ، ابھی جس جگہ وہ حراست میں رکھا گیا ہے، اس کا باڈی نمبر، اگر جہاز کی ٹکٹ ہو چکی ہیں تو بتائیں اور اگر بندہ اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑنا چاہتا ہے کہ نہیں