کووڈ 19 ویکسینیشن

کووڈ 19 وبائی مرض نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ہم ، ایک عالمی برادری کی حیثیت سے ، صرف اس صورت میں ہی محفوظ رہ سکتے ہیں جب ہر ایک کو شامل کیا جائے اور ان کی حفاظت کی جائے۔ ویکسین ان طریقوں میں سے ایک ہے جو وبائی امراض پر قابو پانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ویکسین آپ اور آپ کے پیارے کو کووڈ 19 انفیکشن کے نتیجے میں شدید پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے کام کرتی ہے۔

بزرگ اور بنیادی طبی حالات جیسے ہائ بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، پھیپھڑوں کی بیماریوں ، وغیرہ جیسے افراد بنیادی طور پر کووڈ-19 کی وجہ سے شدید پیچیدگیاں پیدا کرنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔ لہذا ، ہر ایک کی بہت حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ویکسین لگواے۔

یو این ایچ سی آر نے ملائشیا میں مقیم مہاجرین اور پناہ گزینوں سمیت سب کے لئےکووڈ-19 ویکسینیشن تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ملیشیا کی حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس اقدام کی حمایت کی خاطر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ، یو این ایچ سی آر تمام مہاجرین اور یو این ایچ سی آر دستاویز رکھنے والے پناہ گزینوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز کے ذریعہ کووڈ-19 ویکسینیشن کے لئے اپنی دلچسپی درج کریں۔

ویکسین کی قسمیں

مختلف قسم کے کووڈ 19 ویکسین دستیاب ہیں۔ براہ کرم ملائیشین حکومت کے ذریعہ ویکسینیشن رول آؤٹ میں اس وقت استعمال ہونے والی ویکسینوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے نیچے دیے گیے لنکس پر جائیں۔

ویکسینیشن رجسٹریشن

MySejahtera App

ہدایات نیچے دی گی ویڈیو پر دستیاب ہیں۔

JKJAV ویب سائٹ

کووڈ 19 ویکسین سپلائی کی خصوصی کمیٹی کی ویب سائٹ (JKJAV)

برادری کے قائدین

رجسٹریشن کے لیے اپنے برادری کے قائدین کی مدد حاصل کریں

کووڈ-19 ویکسینیشن کے لئے اندراج کیسے کریں

ویکسین کسے لینی چاہئے اور کسے نہیں لینی چاہئے

ویکسینیشن کے لیے کیا تیاری کرنی ہے

پہلے

  • اپنی اپائنٹمنٹ کی تاریخ چیک کریں
  • اپنے PPV/مقام کی تصدیق کریں۔
  • اپنے شیڈول اور راستے کی منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ وقت پر پہنچیں.
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بیمار نہیں ہیں (اگر کوویڈ 19 کے انفیکشن کا کوئی شبہ ہو تو براہ کرم پہلے سے سواب تیسٹ کر والیں)۔

دوران

  • اپنا خود کا قلم لائیں
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے فون کی بیٹری کافی حد تک چارج ہے۔
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی MySejahtera ایپ صحیح سے کام کرریہ ہے۔ (اندر کچھ اسٹیشن آئیں گے جہاں آپ کو چیک ان کرنا پڑے گا)

بعد

  • اپنے بخار کا علاج تیار رکھیں ، یعنی۔ پیراسیٹامول / پیناڈول ، ٹھنڈا بخار۔
  • زیادہ پانی پیئں اور آرام کریں
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی ضروری شاپنگ / کھانے کی تیاری کر لی ہے کیونکہ آپ ٹیکہ لگنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔

Source: IMARET

کووڈ19 ویکیس نیشن رضامندی فارم

Vaccination Centres

Any person who has yet to receive the first or second dose of the COVID-19 vaccination should contact one of the listed clinics to get an appointment. This also includes those who received a first dose but missed the second dose appointment.

Please call or email one of the clinics to get your appointment slot. Then go to the clinic on the given appointment day for the vaccine. Persons without an appointment will not be served.

COVID-19 Vaccination Status – Self Update Form

If you are a UNHCR registered document holder and have received the required doses of the COVID-19 vaccine, please fill in this form. Kindly refer to the video below explaining how to fill in the form.