کووڈ 19 کی جاری صورتحال اور مسلسل لگنے والے نقل و حرکت پر پابندیوں (MCO) کی وجہ سے یواین ایچ سی آر کا دفتر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو آگے نہیں بڑھا پایا۔ ان میں، وقت پر ختم شدہ یواین ایچ سی آر دستاویزات کی تجدید یا گمشدہ یا خراب یواین ایچ سی آردستاویزات کی تبدیلی شامل ہے۔
اس کی روشنی میں ، یو این ایچ سی آر آفس نے ایک تازہ ترین خط شائع کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ یواین ایچ سی آر دستاویزات، جن کی مدت ختم پوچکی ہے، اس وقت تک قابل اعتباراور درست رہیں گے جب تک کہ ان کی تجدید نہ ہو۔ امید ہے کہ یہ خط ان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو درپیش کچھ چیلنجوں کا خاتمہ کرے گا، جن کے پاس اس وقت ختم شدہ یو این ایچ سی آر دستاویزات ہیں۔
براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ یہ خط یواین ایچ سی آر دستاویز کے متبادل کے طور پر کام نہیں کرتا، اور اسے اس طرح استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
اس خط کا، پرنٹ کے قابل ورژن حاصل کرنے کے لیے، نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں اس خط کوموبائل فونز پر پی ڈی ایف (PDF) کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔