کووڈ19 کی وجہ سے یواین ایچ سی آر کے ختم شدہ دستاویزات کے قابل عمل ہونے سے متعلق خط

Chorshanba / 27 Yanvar 2021

حال میں موجود کووڈ19- کی صورتحال اور جاری نقل و حرکت پر پابندیوں (MCO) کے نتیجے میں، یواین ایچ سی آر اپنی بہت سی روزمرہ سرگرمیوں کو آگے نہیں بڑھا پا رہا۔ ان کاموں میں، ختم شدہ یواین ایچ سی آر کے دستاویزات کی وقت پرتوثیق اور یواین ایچ سی آر کے گمشدہ یا خراب ہوئے دستاویزات کی تبدیلی بھی شامل ہے

اس کی روشنی میں، یواین ایچ سی آر نے ایک خط تیار کیا ہے جو اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ یواین ایچ سی آر کے وہ دستاویزات جن کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ دوبارہ توثیق کیے جانے تک قابل عمل رہیں گے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یہ خط پناہ گزین افراد اور مہاجرین کو پیش آنے والے چیلنجز میں کمی کرے گا جن کے پاس اس وقت ختم شدہ یواین ایچ سی آر دستاویزات ہیں۔

یہ بات نوٹ فرما لیں کہ یہ خط یواین ایچ سی آر دستاویز کا متبادل نہیں سمجھا جانا چاہیئے اور اس کی جگہ اس خط کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کر کے آپ اس خط کا پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس خط کو آپ کے موبائل فون میں پی ڈی ایف (PDF) کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔



Share