برائے مہربانی ریسیٹلمنٹ یا رجسٹریشن کی درخواست کرنے کے لیے ہر گز کسی کو پیسے نہ دیں اور نہ ہی کسی بندے کو اپنے پاس سے کوئی خط یا درخواست دیں، چاہے وہ بندہ آپ کی اپنی برادری کا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ رجسٹریشن کے لیے اپائنٹمنٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ ہماری ریفیوجی ویب سائٹ پر موجود نئے فارم کا استعمال کریں جس کا نام ہے ’رجسٹریشن کی درخواست کا فارم’۔ اس فارم میں ایک حوالہ نمبر لکھا ہوگا اس کو یاد سے اپنے پاس لکھ کر محفوظ کر لیں اور جب آپ سے کوئی پوچھے کہ اپنی شناخت کروائیں تو یہ حوالہ نمبر اس کو دکھائیں۔ اس طرح کرنے سے ہم اس قسم کی درخواستوں کا بہتر طریقے سے جواب دے سکیں گے۔ ہم اپنی استطاعت اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آپ لوگوں کو اپائنٹمنٹ دیں گے اس طرح یواین ایچ سی آر کو اصل پروسس اور دیگر ضروری خدمات کو ترجیح دینے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ پناہ گزینوں کی حیثیت کے تعین (RSD) کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہوں یا پہلے کی گئی اپیل کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہوں تو اس قسم کی درخواستوں کے لیے، mlslursd@unhcr.org پر ای میل کریں۔