خطوط کا خاتمہ

Dushanba / 03 Aprel 2023

برائے مہربانی ریسیٹلمنٹ یا رجسٹریشن کی درخواست کرنے کے لیے ہر گز کسی کو پیسے نہ دیں اور نہ ہی کسی بندے کو اپنے پاس سے کوئی خط یا درخواست دیں، چاہے وہ بندہ آپ کی اپنی برادری کا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ رجسٹریشن کے لیے اپائنٹمنٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ ہماری ریفیوجی ویب سائٹ پر موجود نئے فارم کا استعمال کریں جس کا نام ہے ’رجسٹریشن کی درخواست کا فارم’۔ اس فارم میں ایک حوالہ نمبر لکھا ہوگا اس کو یاد سے اپنے پاس لکھ کر محفوظ کر لیں اور جب آپ سے کوئی پوچھے کہ اپنی شناخت کروائیں تو یہ حوالہ نمبر اس کو دکھائیں۔ اس طرح کرنے سے ہم اس قسم کی درخواستوں کا بہتر طریقے سے جواب دے سکیں گے۔ ہم اپنی استطاعت اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آپ لوگوں کو اپائنٹمنٹ دیں گے اس طرح یواین ایچ سی آر کو اصل پروسس اور دیگر ضروری خدمات کو ترجیح دینے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ پناہ گزینوں کی حیثیت کے تعین (RSD) کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا چاہتے ہوں یا پہلے کی گئی اپیل کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہوں تو اس قسم کی درخواستوں کے لیے، [email protected] پر ای میل کریں۔



Share