منتخب سرکاری اور پرائیویٹ کلینکس پر COVID-19 ویکسینیشن دستیاب ہے۔

Seshanba / 09 Noyabr 2021

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزین، پناہ کے متلاشی اور غیر دستاویزی افراد اب COVID-19 ویکسینیشن کے لیے منتخب نجی اور سرکاری کلینک سے رجوع کر سکتے ہیں۔ آپ کو دستیاب ویکسین کی اقسام کے بارے میں فہرست میں متعلقہ کلینکس اور ہسپتالوں سے چیک کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، اور آیا وہ بالغوں اور نوعمروں دونوں کے لیے ویکسین فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔ ویکسینیشن مفت ہے۔

جس شخص کو ابھی تک کووڈ 19 کی پہلی یا دوسری ڈوز نہیں لگی، وہ نیچے دیے گئے کلینک میں سے کسی ایک کلینک سے رابطہ کرکے اپائنٹمنٹ لے سکتا ہے۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کو پہلی ڈوز تو لگ گئی ہے مگر دوسری ڈوز کا اپائنٹمنٹ چھوٹ گیا ہو

کلینک کے نمبر پر کال کر کے یا ای میل کر کے اپنا اپائنٹمنٹ بک کر لیں پھر اپنے اپائنٹمنٹ والے دن کلینک جا کر ویکسین لگوائیں جو اپائنٹمنٹ کے بغیر آئیں گے ان کو ویکسین نہیں لگائی جائی گی

دستیاب نجی اور سرکاری کلینکس کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔



Share