ئے مہربانی یہ جان لیں کہ حراست یا گرفتاری کی صورت میں اپ یو این ایچ سی آر کو مندرجہ ذیل طریقوں سے اطلاع دے سکتے ہیں ۔
- 1- ریفیوجی ملیشیاء ویب سائٹ پر موجود “حراست اور گرفتاری کی اطلاع کا فارم” کے ذریعے
- 2۔ گرفتاری اور حراست کی ہاٹ لائن۔ اس ہاٹ لائن نمبر 0126305060 پر مندرجہ ذیل اوقات میں کال کر کے حراست اور گرفتاری کی اطلاع دے سکتے ہیں
- • ہفتہ کے دنوں (پیر تا جمعہ) صبح 8:00 تا شام 6:00 بجے تک
- ہفتہ کے اختتامی ایام ( ہفتہ اور اتوار) صبح 8:00 بجے تا شام 4:00 بجے تک
اطلاع دیتے وقت برائے مہربانی مندرجہ ذیل معلومات بھی فراہم کریں ۔
- • گرفتار شخص کا نام
- • یو این ایچ سی آر نمبر
- • گرفتاری کی تاریخ اور جگہ
- • متعلقہ تھانہ یا ڈیٹینشن کا مقام جہاں گرفتار شخص کو رکھا گیا ہے
- • اگر گرفتار شخص کو قید یا حراست میں رکھا گیا ہے تو قیدی نمبر
- • عدالت کا نام اور عدالت میں پیشی کی تاریخ اگر عدالت نے پیش ہونے کے لئے تاریخ دی ہو
لیگل پروٹیکشن یونٹ یعنی شعبہ قانونی تحفظ ریفیوجی ملیشیاء ویب سائٹ اور حراست کی ہاٹ لائن سے ملنے والی تمام اطلاعات کی نگرانی کرے گا۔ UNHCR متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ جلد از جلد ضروری مداخلت کرے گا، تاکہ متعلقہ افراد جنہیں امیگریشن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہو، مزید حراست یا مقدمہ چلانے سے روکا جا سکے۔
UNHCR کو گرفتاری اور حراست کی اطلاع کیسے دی جائے اس کے لیے براہ کرم انگریزی اور مالے میں ان ویڈیوز کو دیکھیں۔ گرفتاری کی اطلاع دینے سے متعلق مختلف زبانوں میں پوسٹر یہاں مل سکتے ہیں اور اگر آپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے تو کیا کرنا ہے اس بارے میں بروشرز بھی یہاں مل سکتے ہیں۔