براہ کرم اطلاع کے لیے عرض ہے کہ قومی بحالی پلان کے فیز 1 کے تحت جو 01 جولائی 2021 سے نافذ ہے، تمام جباتان پینڈافٹرن نیگارا (JPN) / قومی رجسٹریشن ادارہ (NRD) کاؤنٹر سروسز صرف اپانٹمنٹ کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔ اپائنٹمنٹ کے ثبوت کے بغیر یا واک ان کی بنیاد پر کسی بھی کام کاج کی اجازت نہیں ہے۔
مہاجرین اور پناہ گزین میں سے جو بھی اپنے نو مولود بچے کی JPN میں رجسٹریشن کروانا چاہتا ہے، اسے اپائنٹمنٹ لینا ہوگا۔ اپائنٹمنٹ کی تاریخ کے لیے، براہ مہربانی MyJanjiTemu پر جائیں۔
براہ کرم نوٹ فرمائیں، کہ کلانگ ویلی جیسے کچھ جگہوں پر ، JPN کی اپائنٹمنٹ کی تاریخیں کئی ہفتوں پہلے ہی مکمل طور پر بک ہو جاتی ہیں لہذا براہ کرم اس بات کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بنائیں۔ آپ اپنے بچے کی پیدائش سے 2 مہینے پہلے ہی، پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے اپائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔
JPN ملائیشیا کے ساتھ پیدائش کے اندراج سے متعلق مزید معلومات کے لئے، جن میں فارم اورکونسے دستاویزات کی ضرورت ہے، براہ کرم ریفیوجی ملائشیا ویب سائٹ کے مدد والے صفحہ اپنے بچے کی رجسٹریشن پر جائیں۔