یو این ایچ سی ار نے ایک ایسے روہنگیا کی شناخت کی ہے جو یوٹیوب پر اپنے چینل میں یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ یو این ایچ سی ار میں اپ لوگوں کی رسائی کروا سکتا ہے اس شخص نے ایسی ویڈیوز ڈالی ہیں جس میں یو این ایچ سی ار کے کپڑے پہنے ہیں اور یہ بات ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ہمارے افس میں کام کرتا ہے س ویڈیو میں وہ ایک لنک شیئر کرتا ہے اور لوگوں کو کہتا ہے کہ اس لنک کے ذریعے یو این ایچ سی ار کی خدمات حاصل کریں ایک اور لنک ہے جو iom ادارے کا ہے اس پر IOM لوگو بھی ہے اور ایک واٹس ایپ پیج بھی ہے جس میں یو این ایچ سی ار کا لوگو ہے اس میں وہ ذاتی معلومات لیتا ہے
یہ ایک دھوکہ ہے یہ شخص نہ تو یو این ایچ سی ار میں کام کرتا ہے اور نہ ہی IOM میں نہ ہی اس شخص کا ان دونوں دفتروں میں سے کسی ایک میں کوئی واسطہ ہے اس شخص کے پاس کوئی استطاعت یا طاقت نہیں کہ وہ یو این ایچ سی ار کا ڈاکومنٹ دے یا اپ سے کوئی ذاتی معلومات لے
یہ بات ذہن میں رکھیں یو این ایچ سی ار اور IOM کبھی بھی اپ سے پیسے نہیں مانگیں گے ہمیشہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ اپ کو یو این ایچ سی ار ڈاکومنٹ یا کوئی اور خدمات یا اپ کا کیس تیز کروا سکتے ہیں اور بدلے میں پیسے مانگتے ہیں ایسے لوگوں کو اپنی ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں
اگر اپ ایسے لوگوں سے سامنا کریں کہ جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں تو فورا اس کو رپورٹ کرائیں
- پولیس میں core/list-item
- یو این ایچ سی ار میں اس فارم کے ذریعے سے core/list-item
اگر اپ اس قسم کی کوئی دھوکے باز کی رپورٹ کرواتے ہیں تو نہ تو اپ کا یو این ایچ سی ار کارڈ کینسل ہوگا نہ اپ کے کیس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر ہوگی اور نہ اپ کا کیس بند ہوگا
یو این ایچ سی ار سے متعلق مزید معلومات کے لیے اپ ہماری ویب سائٹ پر جائیں





