نئی Refugee Malaysia ویب سائٹ

Juma / 29 Noyabr 2019

براہ مہربانی یاد رکھیئے کہ وہ تمام حضرات جو یواین ایچ سی آر سے ملنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس اپائنٹمنٹ ہونا ضروری ہے۔

البتہ وہ حضرات جن کے پاس پہلے سے یواین ایچ سی آر کارڈ یا یواین ایچ سی آر کا کوئی اور ڈاکومنٹ موجود ہو، وہ اوپر بتائے گئے حکم سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ نیچے دیے گئے کسی بھی کام کے سلسلے میں بغیر کسی اپائنٹمنٹ کےیواین ایچ سی آر تشریف لاسکتے ہیں۔

  1. نئے پیداشدہ/ نومولود بچوں کی شمولیت
  2. کارڈز گم ہوجانے کی اطلاع
  3. کاغذات/ ڈاکومنٹس کی تجدید

تمام افراد اب 2 دسمبر 2019پیر سے، یواین ایچ سی آر میں اپائنٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس طرح کرنے کے لیے انہیں refugee-malaysia ویب سائٹ کے اس لنک کو استعمال کرنا ہوگا۔

یہ ایک نئی ویب سائٹ ہے جس کی یواین ایچ سی آر ملائیشیا آزمائش کررہا ہے۔ بہت جلد یہاں مہاجرین کو ان تمام معلومات تک رسائی ملے گی جو ان کے تحفظ یا امدادی خدمات سے متعلق ہیں۔. اس ویب سائٹ کے ابتدائی کاموں میں سے ایک کام جس کی سہولت اب میسر ہوگی وہ آن لائن اپائنٹمنٹس کی درخواست دینے کی سہولت ہے۔

ذرا نوٹ کرلیں کہ ویب سائٹ کا لنک ابھی انگریزی میں ہے۔ ہم مستقبل قریب میں، اس ویب سائٹ کا دوسری اہم زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

تمام بھیجی گئیں درخواستوں پر یواین ایچ سی آر کی طرف سے کاروائی کی جائے گی۔ چونکہ یواین ایچ سی آر ایک ہی دن میں سینکڑوں کی تعداد میں ای۔میل وصول کرتا ہے، لہذا اگر آپ کو فوری جواب نہ ملے تو صبر سے کام لیں۔

اگر آپ پہلے ہی ایک اپائنٹمنٹ کی درخواست دے چکے ہیں تو براہ مہربانی دوبارہ نہ بھیجیں ورنہ آپ کی اپائنٹمنٹ کو طے کرنے میں مزید دیر لگ سکتی ہے۔



Share