یو این ایچ سی آر کے ٹیلیگرام چینلز میں شامل ہوں۔

Seshanba / 08 Mart 2022

UNHCR ملائیشیا نے پناہ گزینوں اور ریفیوجی کے لیے 13 زبانوں میں سرکاری ٹیلیگرام چینلز شروع کیے ہیں تاکہ براہ راست UNHCR سے مفید معلومات حاصل کرسکیں ۔

تمام پناہ گزینوں اورریفیوجی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ UNHCR کی تازہ ترین خبروں سے با خبر رہنے کے لیے چینلز کو سبسکرائب کریں۔ سبسکرائبرز جو ہوں گے وہ UNHCR کے ببھیجے گئے پیغامات کا جواب نہیں دے سکیں گے۔ تمام صارف کے نام اور فون نمبرز بھی چھپائے جائیں گے۔ سبسکرائبرز کے فون نمبرز چینل کے دوسرے سبسکرائبرز نہیں دیکھ سکتے لیکن UNHCR دیکھ سکتے ہیں۔

UNHCR ملائیشیا کے ٹیلیگرام چینلز میں شامل ہونے کا طریقہ:

  1. ٹیلیگرام ایپلی کیشن انسٹال کریں۔
  2. ٹیلیگرام سرچ بار پر، ‘ریفیوجی ملائیشیا’ ٹائپ کریں۔ آپ مختلف زبانوں میں چینلز دیکھ سکیں گے۔
  3. اپنے پسندیدہ چینل کے نام پر کلک کریں۔
  4. چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے ‘جوائن’ پر کلک کریں۔

چینلز عربی ، برمی ، انگریزی ، ہکھا ، جِنگپو ، مالائی ، مون ، فارسی ، روہنگیا ، صومالی ، تامل ، ٹیڈیم اور اردو میں دستیاب ہیں۔

یہ ٹیلیگرام سروس Refugeemalaysia.org ویب سائٹ کی طرح ہی کام کرے گی، ہر کسی کو ترغیب دی جاتی ہے کہ اس ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

براہ کرم ٹیلی گرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور یو این ایچ سی آر کے چینلز کو اردو میں جوائن کرنے کے طریقہ کے بارے میں ایک ویڈیو یہاں تلاش کریں۔



Share