جوہر میں آؤٹ ریچ کمیونٹی سینٹر (براہ راست رسائی کے مرکز) کا افتتاح

Payshanba / 30 Iyul 2020

3 اگست 2020 کو یو این ایچ سی آر بہت خوشی کے ساتھ جوہر میں آؤٹ ریچ کمیونٹی سنٹر JOCC (براہ راست رسائی کے مرکز) کے افتتاح کا اعلان کرتا ہے۔ ایک این جی او “سہایا سوریا بکتی (Cahaya Surya Bakti)” کے ساتھ شراکت میں، یہ آؤٹ ریچ سینٹر یو این ایچ سی آر کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو دور دراز علاقوں کے ان مہاجرین اور پناہ گزینوں کی مشکلات اور اخراجات کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جن کو معلومات کے حصول اور دستاویزات کی تجدید جیسے امور کے لئے کوالالمپور میں یو این ایچ سی آر کے آفس آنے کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

کیمپاس(Kempas) ، جوہر میں واقع ، اس سنٹر کا انتظام یو این ایچ سی آر کے اشتراک سے ایک این جی او شراکت دار “ساہیا سوریا بکتی(Cahaya Surya Bakt) ” (CSB) کے ذریعہ کیا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کرلیں کہ JOCC، یو این ایچ سی آر کا فیلڈ آفس نہیں ہے۔

یہ سینٹر JOCC، جوہر میں مقیم مہاجرین اور پناہ گزینوں سے رابطہ کرنا شروع کرے گا تاکہ وہ دستاویزات کی تجدید کی غرض سے سینٹر آسکیں۔ سینٹر میں صرف اپائنٹمنٹ لے کر ہی آسکتے ہیں۔ وہ افراد جو سینٹر میں بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے آئیں گے انہیں فوری واپس جانے کو کہا جائے گا۔

جوہر میں آؤٹ ریچ کمیونٹی سنٹر JOCC سے متعلق نیچے دی گئیں معلومات کو ملاحظہ فرمائیں:

  • پتہ: نمبر 38، جالان کیمپاس اوتاما (jalan kempas utama 2/4)، جوہر بارو 81300
  • رابطہ نمبر:075547432, 075547631
  • اوقات کار: صبح ساڑھے 8 تا شام ساڑھے 5 بجے تک (صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے)
  • کام کے مقررہ دن: اتوار تا جمعرات (صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے)


Share