یو این ایچ سی آر کا دفتر اب تک آفس آنے والوں کے لیے نہیں کھلا۔
یو این ایچ سی آر نے نیشنل ریکوری پلان کے فیز 2 اور اس کے ایس او پیز (قواعد و ضوابط) کے مطابق اپائنٹمنٹ کے لئے دفتر آنے والے کوالالمپور، سیلنگور اور پتراجایا میں رہنے والے مہاجرین اور پناہ گزینوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ یو این ایچ سی آر, کوالالمپور، سیلنگور اور پتراجایا سے باہر کی دیگر ریاستوں میں رہنے والے افراد سے رابطہ کرنا شروع کردے گا جب بین الریاستی سفر کی اجازت مل جائے گی۔
صرف وہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کو دفتر آنے کی اجازت ہے جن کے پاس اپائنٹمنٹ ہے۔ اگر آپ کو اپائنٹمنٹ کا وقت نہیں دیا گیا ہے اور آپ کوالالمپور، سیلنگور اور پتراجایا کے اندر نہیں رہ رہے ہیں تو یو این ایچ سی آر میں نہ آئیں۔
جن لوگوں سے اپائنٹمنٹ کے لئے رابطہ کیا گیا ہے انہیں آفس آنے کے لیے تاریخ اور وقت فراہم کیا جائے گا۔ آپ کو اپنے اپائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت پر مشتمل ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ آپ کو آفس میں داخل ہونے سے پہلے استقبالیہ مرکز میں تصدیقی ایس ایم ایس دکھانے کی ضرورت ہوگی۔ وہ حضرات جو یواین ایچ سی آر بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے آئیں گے انہیں فوری واپس جانے کو کہا جائے گا۔
یہ بات نوٹ فرمائیں کہ یہاں آپ کو ہر وقت فیس ماسک پہننا ہوگا اور کووڈ 19 کے ایس او پی (sop) پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپائنٹمنٹ والے دن یا اس سے پہلے بیمار ہیں تو آفس ہرگز نہ آئیں۔ ہماری رجسٹریشن ہاٹ لائن پر کال کر کے یو این ایچ سی آر کو آگاہ کریں تاکہ آپ کی اپائنٹمنٹ کی تاریخ تبدیل کی جاسکے۔
یو این ایچ سی آر آفس آنے کے لیے دی گئی معلومات میں اگر کوئی تبدیلی ہوئی یا مزید معلومات شامل کی گئیں تو اس کو اس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے refugeemalaysia.org براہ کرم اس ویب سائٹ کو روزانہ دیکھتے رہا کریں۔