یو این ایچ سی آر مہاجروں اور پناہ گزیروں سے رابطہ کرنا شروع کررہا ہے تاکہ وہ رجسٹریشن انٹرویو اور دستاویز کی تجدید کے لیے دفتر آسکیں۔ مشروط نقل و حرکت پر پابندی (CMCO) اور اس کے ایس۔او۔پی (SOP) کی روشنی میں یواین ایچ سی آر صرف ان افراد سے رابطہ کرے گا جو کوالا لمپر اور سلانگور کے علاقوں میں ہیں براہ مہربانی جب تک آفس آپ سے رابطہ نہ کرے، آفس مت آئیں
یو این ایچ سی آر، کوالالمپور اور سیلنگور ریاستوں سے باہررہنے والے افراد کو اس وقت فون کرنا شروع کردے گا جب ریاستوں کے درمیان میں سفر کی اجازت ملے گی۔ اگر آپ کوالالمپور یا سیلنگر میں نہیں رہ رہے ہیں تو یو این ایچ سی آر میں نہ آئیں۔
جن لوگوں سے اپائنٹمنٹ کے لئے رابطہ کیا گیا ہے انہیں آفس آنے کے لیے تاریخ اور وقت فراہم کیا جائے گا۔ آپ کو اپنے اپائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت پر مشتمل ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ آپ کو آفس میں داخل ہونے سے پہلے استقبالیہ مرکز میں تصدیقی ایس ایم ایس دکھانے کی ضرورت ہوگی۔ جو لوگ اپائنٹمنٹ کے بغیردفتر آئیں گے، ان سے فوری طور پرواپس جانے کو کہا جائے گا