یو این ایچ سی ار کو یہ خبر پہنچی ہے کہ ایک شخص جو اپنا نام عثمان مائیکل یا بوبو سلائی بتاتا ہے وہ دعوی کرتا ہے کہ یو این ایچ سی ار کے رجسٹریشن اور ری سیٹلمنٹ ادارے میں کام کرتا ہے وہ شخص مہاجرین اور پناہ گزینوں کو واٹس ایپ کے ذریعے سے 10 سے 300 رنگٹ کے قریب اپنے موبائل میں ٹاپ اپ کرواتا ہے اور بدلے میں یو این ایچ سی ار کا اپوائنٹمنٹ یا رجسٹریشن اور ری سیٹلمنٹ کی انٹرویو کا اپوائنٹمنٹ دیتا ہے یہ دھوکے باز نیچے دیے گئے فون نمبر استعمال کرتا ہے. 0134005306, 01125515774, 01168352928. اپ کو یہ نصیحت کی جاتی ہے ان فون نمبر سے ائے ہوئے تمام میسجز کا ہرگز جواب نہ دیں بلکہ سب کو ڈیلیٹ کر دیں اپنے اپ کو یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ میں یو این ایچ سی ار میں کام کرتا ہوں یہ شخص بہت سی یو این ایچ سی ار سٹاف اور سرگرمیوں کی تصویریں بھیجتا ہے یہ شخص مہاجرین سے ان کی یو این ایچ سی ار کی شناختی ڈاکومنٹ اور ذاتی معلومات بھی پوچھتا ہے
یہ ایک دھوکہ ہے یہ فرد UNHCR کے لیے کام نہیں کرتا ہے۔.
ہم اس بات پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں کہ
- UNHCR کی تمام خدمات مفت ہیں۔
- اپ کو اپنا ری سیٹلمنٹ یا رجسٹریشن یا RSD کیس پر کام کروانے کے لیے کسی یو این ایچ سی ار کے بندے کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں
- اپنا کوئی رجسٹریشن یا RSD یا ری سیٹلمنٹ کا کیس تیز کروانے کے لیے کسی بھی یو این ایچ سی ار کے بندے کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں
- کوئی بھی ایسا یو این ایچ سی ار کا افسر مہاجرین سے پیسے لیتے ہوئے پکڑا گیا تو فورا اس کو نکال دیا جائے گا اور پولیس کے حوالے کیا جائے گا
ہم اپ سے اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ
- ایسے لوگوں سے خبردار رہیں جو اپنے اپ کو یو این ایچ سی ار میں کام کرنے والا بتاتے ہیں اور کہتے ہیں اپ کو انٹرویو یا ریسیٹلمنٹ کی خدمات دے گا اور تھوڑے پیسے لے گا
- ان لوگوں کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات اور تصویریں شیئر نہ کریں
- اپنی فیملی یا دوستوں یا برادری سے متعلق کوئی بھی معلومات ان کو نہ دیں
- اگر ایسا شخص اپ سے فون پر رابطہ کرے تو فورا کال کاٹ دیں
- پولیس میں رپورٹ کروائیں
- اس فارم کو استعمال کر کے یو این ایچ سی ار میں رپورٹ کروائیں
اگر اپ یو این ایچ سی ار میں ایسی سرگرمیاں رپورٹ کرواتے ہیں تو اپ کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی اور نہ اپ کا کیس ختم کیا جائے گا اور نہ اپ کا کارڈ ختم کیا جائے گا
نیچے کچھ تصویریں دی گئی ہیں جس میں آپ دھوکے باز شخص کا نام دیکھ سکتے ہیں عثمان مائیکل یا بو بو سیلائی
یو این ایچ سی ار سے متعلق مزید معلومات، کرپشن کے خلاف پالیسیز سے متعلق معلومات کے لیے فراڈ اور کرپشن والے پیج پر جائیں جو ہماری ریفیوجی ملیشیا ویب سائٹ پر ہے
یہ وہ اسکرین شاٹس ہیں جس میں عثمان کے ساتھ بات چیت دکھائی گئی ہے (ذاتی معلومات اور شناخت کو چھپایا گیا ہے)
نمونہ اسٹاک/عام تصاویر جن کو شیئر کیا گیا ہے