پناہ گزینوں کی پروسیسنگ پر UNHCR-حکومتی تعاون

Juma / 04 Mart 2022

یو این ایچ سی ار اور ملیشن حکومت پچھلے کئی سالوں سے اس بات پر بات چیت کر رہے ہیں کہ ریفیوجیز کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملیشین حکومت کی کیسے مدد کی جائے. سرکاری پناہ کے نظام کو قائم کرنے کے طویل مدتی تناظر کے ساتھ، فی الحال ایک صلاحیت کے اشتراک کا پروگرام لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسی چیز کے لیے حکومتی افسران کو ریفیوجیز کے تحفظ اور قانون کے اصولوں کے ساتھ ساتھ یو این ایچ سی ار کی رجسٹریشن اور RSD انٹرویو کے عمل سے بھی واقف کیا جا رہا ہے

لہذا یو این ایچ سی ار نے حکومت کے افسران کو اپنے دفتر میں اس لیے بلایا ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ریفیوجیز کے ساتھ انٹرویو وغیرہ کیسے کیا جاتا ہے. اس طرح ان کی ٹریننگ بھی ہو جائے گی.

لہذا سات مارچ 2022 کو یو این ایچ سی ار نے ملیشیا میں موجود مختلف ممالک سے ائے ہوئے ریفیوجیز کے انٹرویوز اور رجسٹریشن کے لیے حکومتی افسران کو انے کی اجازت دی ہے. جن لوگوں کے انٹرویو میں یہ افسران موجود ہوں گے ان لوگوں کو پہلے ہی اطلاع دے دی جائیں گی اور ان کی اجازت کے بغیر حکومتی افسران کو انٹرویو میں نہیں بلایا جائے گا. جن لوگوں کے انٹرویو میں حکومتی افسران موجود ہوں گے ان کو کال کر کے سب بتایا جائے گا اور ان سے اجازت مانگی جائے گی کہ کیا وہ حکومت کے افسر کو انٹرویو دیکھنے کے لیے اجازت دیتے ہیں یا نہیں.

حکومتی افسران کا مقصد صرف دیکھنا ہے. وہ اپ سے کسی قسم کا کوئی سوال نہیں پوچھ سکتے اور نہ ہی وہ اپ کا انٹرویو لیں گے اور یہ بھی کہ حکومت کے افسران اپ کے کے اس کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں رکھتے. اور ہمیشہ کی طرح جو بھی انٹرویوز میں موجود ہوتے ہیں رازداری یعنی راز میں باتیں رکھنا ان سب پر لازمی ہے.

یہ کوششیں اس عمل کا ایک اہم حصہ ہیں تاکہ حکومت کو UNHCR کے طریقہ کار کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور آخر کار ملائیشیا میں پناہ گزینوں کی صورتحال کے انتظام اور پناہ گزینوں کے تحفظ میں حکومت کی مدد کرنے کے قابل بنایا جائے۔ اس طرح کرنے سے حکومتی افسران کو یہ موقع ملے گا کہ وہ مہاجرین کی تکلیفوں کو سمجھ سکیں کہ وہ کیوں ملک چھوڑ کر ائے ہیں اور ان کو پناہ کی ضرورت کیوں ہے، ملیشیا میں بھی اور بین الاقوامی طور پہ بھی



Share