یو این ایچ سی آر مہاجروں اور پناہ گزیروں سے رابطہ کرنا شروع کررہا ہے تاکہ وہ انٹرویو اور چند دوسرے کاموں کے لیے دفتر آسکیں۔ یہ صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے ہو گا تاکہ دفتر میں لوگوں کی تعداد کم سے کم رکھی جا سکے کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونے کی اجازت ابھی تک نہیں ہے۔
جن لوگوں سے اپائنٹمنٹ کے حوالے سے رابطہ کیا جائے گا، اُنہیں دفتر میں آنے کے لیے تاریخ اور وقت فراہم کیا جائے گا۔ برائے مہربانی یواین ایچ سی آر میں بغیر اپائنٹمنٹ کے نہ آئیں۔ جو دفتر میں بغیر اپائنٹمنٹ کے آئیں گے، اُنہیں فوری طور پر دفتر سے واپس جانے کو کہا جائے گا۔
برائے مہربانی یاد رکھیں کہ کووڈ19 اب بھی ایک سنگین مسئلہ ہے التجا ہے کہ وہ تمام اقدامات، جو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ہیں، ان پر عمل جاری رکھیں۔