یواین ایچ سی آر ملائیشیا گاڑی چلانے والا لایسنس جاری نہیں کرتا

Seshanba / 05 May 2020

یواین ایچ سی آر نے خبروں میں شائع ہونے والے ان آرٹیکلز کو دیکھا ہے جن میں یواین ایچ سی آر کی جانب سے جاری کیے گئے گاڑی چلانے والے لائسنس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ ڈاکومنٹ/لائسنس جالی ہے یواین ایچ سی آر ملائیشیا گاڑی چلانے والے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کرتا

ہم اس بات پر مزید زور دینا چاہتے ہیں کہ یواین ایچ سی آر ملک میں صرف مہاجرین کے شناختی کارڈ ہی جاری کرتا ہے، جو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ یہ کارڈ رکھنے والا ایک مہاجر ہے جسے بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت ہے اور اسے کسی ایسے ملک میں زبردستی نہیں بھیجا جا سکتا جہاں اسکی جان اور آزادی کو خطرہ لاحق ہو۔ ہمارے یہ شناختی کارڈ اپنے رکھنے والے کو اسکے علاوہ ملک میں کوئی اور حق نہیں دیتے جس میں گاڑی چلانے کی اجازت شامل ہے۔

یاد رکھیں کہ یواین ایچ سی آر کی تمام خدمات بلکل مفت ہیں۔ براہ مہربانی کسی بھی فراڈ یا کرپشن کی اطلاع یہاں دیں۔

  • یواین ایچ سی آر ملائیشیا کی رسک، انٹیگریٹی اور نگران ٹیم (RIOT) کو اس پر ای۔ میل کریں۔mlslufrd@unhcr.org
  • یواین ایچ سی آر کے ہیڈکوارٹر (HQ) انسپکٹر جنرل آفس (IGO) کو اس پر ای۔میل کریں۔ inspector@unhcr.org

ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ تمام دی گئی معلومات کو راز میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ میں اپنا نام اور رابطہ نمبر ضرور دیں تاکہ ہم آپ سے مستقبل میں مزید معلومات لے سکیں



Share