یو این ایف سی ار کو یہ خبر ملی ہے کہ فیس بک پر بعض لوگ 50 یا 100 رنگٹ لے کر بدلے میں یو این ایچ سی ار کارڈ یا پھر لیٹر یا ریسیٹنمنٹ کا لالچ دیتے ہیں یہ شخص فیس بک پر پوسٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جس کو یو این ایچ سی ار ڈاکومنٹ چاہیے وہ اپنی ذاتی معلومات وائبر یا واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں یہ افراد بٹر ورتھ، پینانگ، اور کیمپنگ چیراس بارو، کوالالمپور سے کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
یہ ایک دھوکہ ہے یہ لوگ یو این ایچ سی ار سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھتے اور نہ ان کے پاس یو این ایچ سی ار ڈاکومنٹ دینے کی استطاعت ہے UNHCR کی تمام خدمات مفت ہیں۔ اپنا ریسیٹلمنٹ یا رجسٹریشن یا RSD کا کیس تیز کرنے کے لیے اپ کسی یو این ایچ سی ار افسر کو پیسے نہیں دے سکتے
یو این ایچ سی ار کبھی اپ سے پیسے نہیں مانگے گا ایسے لوگوں سے ہمیشہ ہوشیار رہیں جو اپ سے پیسے مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپ کو یو این ایچ سی آر کا ڈاکومنٹ دیں گے یا یو این ایچ سی ار میں کوئی کام کریں گے ایسے لوگوں کو اپنی ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں
اگر اپ ایسے لوگوں سے سامنا کریں کہ جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں تو فورا اس کو رپورٹ کرائیں
- پولیس میں
- یو این ایچ سی ار میں اس فارم کے ذریعے سے
اگر اپ اس قسم کی کوئی دھوکے باز کی رپورٹ کرواتے ہیں تو نہ تو اپ کا یو این ایچ سی ار کارڈ کینسل ہوگا نہ اپ کے کیس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر ہوگی اور نہ اپ کا کیس بند ہوگا
یو این ایچ سی ار سے متعلق مزید معلومات کے لیے اپ ہماری ویب سائٹ پر جائیں