یواین ایچ سی آر کی رجسٹریشن ہاٹ لائن

Juma / 07 Avgust 2020

تمام مہاجرین اور پناہ گزین افراد رجسٹریشن سے متعلق سوالات کیلئے رجسٹریشن ہاٹ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں ، جن میں درج ذیل درخواستیں شامل ہیں:

  • نئے پیدا ہونے والے بچے کو شامل کرنا
  • شوہر یا بیوی کو شامل کرنا
  • خاندان کے کسی فرد کو شامل کرنا
  • گمشدہ دستاویزات
  • فون نمبر یا پتے کو تبدیل کرنا

اوپر دی گئیں درخواستیں ریفیوجی ملائیشیا ویب سائٹ کے رابطہ صفحے پر بھی دی جاسکتی ہیں (https://refugeemalaysia.org/contact).

مہاجرین اور پناہ گزین افراد کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے فون نمبر ایس ایم ایس یا آن لائن رابطہ فورم ہی کے ذریعے تبدیل کرائیں۔ براہ مہربانی فون نمبر کو ایس ایم ایس کے ذریعے تبدیل کرنے سے متعلق مزید ہدایات کے لیے ریفیوجی ملائیشیا ویب سائٹ پر جائیں (https://www.refugeemalaysia.org/update-number).

مہاجرین اور پناہ گزین افراد کو دوبارہ یاد کرایا جاتا ہے کہ بغیر اپائنٹمنٹ کے یواین ایچ سی آر کے دفتر نہ آئیں۔ وہ افراد جو آفس بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے آئیں گے انہیں فوری واپس جانے کو کہا جائے گا۔

رجسٹریشن ہاٹ لائن

رابطہ نمبر: 0176143810

اوقات کار: پیر تا جمعہ صبح 8 بجے تا دوپہر 4 بجے



Share