فراڈ اور کرپشن

دھوکہ دہی مکمل سچ نہ بتانے کا عمل ہے جس کے بدلے میں، اپنے لیے یا کسی اور کے لیے کچھ حاصل کرنے کے لیے کسی اور کو کچھ یقین دلانا ہے۔ اپنی شناخت کے بارے میں مکمل سچ نہیں بتانا یا مکمل سچ کو چھپانا بھی دھوکہ دہی ہے

کرپشن تب ہوتی ہے جب اقتدار کے عہدوں پر فائز لوگ ذاتی فائدے کے لیے بے ایمانی سے کام لیتے ہیں۔ کرپشن کی مثالوں میں پناہ گزینوں اوررفیوجی سے تحائف اور رقم قبول کرنا شامل ہے۔ یہ صرف کچھ حاصل کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ اس میں دوسرے لوگوں اور تنظیموں سے قیمتی چیز کی پیشکش اور مانگنا بھی شامل ہے۔

استحصالی اسکیمیں

استحصالی اسکیم وہ ہے جہاں ایک فرد، یا ایک سے زیادہ فرد کے گروہ، یو ان اچ سی آر سے خصوصی روابط رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں اور کسی قیمتی چیز، عام طور پر رقم کے بدلے میں کسی تیسرے ملک میں رجسٹریشن، یو ان اچ سی آردستاویزات اور ریسیٹلمنٹ جیسے فائدے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اس طرح کی اسکیموں کے ذریعے بہت سے مہاجرین کو بڑی رقم کا دھوکہ دیا گیا ہے۔

استحصالی اسکیموں کی مثالوں میں وہ افراد شامل ہیں جو یو ان اچ سی آر ریسیٹلمنٹ کے ممالک سے منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور یو ان اچ سی آر کی رجسٹریشن، دستاویزات، آر اس ڈی یا دوبارہ آبادکاری حاصل کرنے میں مدد کے لیے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں کہ یو ان اچ سی آر کی تمام خدمات مفت ہیں۔ آپ یو ان اچ سی آر سے کوئی سروس، یا تیز تر سروس حاصل کرنے کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتے۔

ملائیشیا میں پناہ گزین کمیونٹی کے درمیان استحصالی گھوٹالوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم بیویئر آف سکیم صفحہ دیکھیں۔

فراڈ اور کرپشن کے خلاف لڑای

دھوکہ دہی اور بدعنوانی نا قابل برداشت یے

ہر قسم کی دھوکہ دہی اور بدعنوانی یو ان اچ سی آر کے لیے نا قابل برداشت ہے

یو ان اچ سی آرکی خدمات مفت ہیں، ہمیشہ

یو ان اچ سی آر کی تمام خدمات ہمیشہ مفت ہیں آپ یو ان اچ سی آرسے تیز تر خدمات حاصل کرنے کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتے

کرپشن کو نہ کہیں

رقم ادا کرنا اور وصول کرنا، یا کسی کے لیے یو ان اچ سی آرکی خدمات حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنا، غلط ہے۔

رسک، ایمانداری اور نگرانی کی ٹیم (RIOT)

یو ان اچ سی آرملائیشیا میں رسک، ایمانداری اور نگرانی کی ٹیم (RIOT) دھوکہ دہی اور بدعنوانی میں ملوث پناہ گزینوں کے بارے میں تحقیقات کرتی ہے اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

RIOT پناہ کے متلاشیوں اور پناہ گزینوں، یو ان اچ سی آر کی پارٹنر ایجنسیوں اور عملے کے لیے دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی اور رپورٹنگ کی تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

یو ان اچ سی آر کے عملے یا پارٹنر کے بارے میں رپورٹنگ

یو ان اچ سی آرکی ہر قسم کی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے لیے نا قابل برداشت پالیسی ہے، اور وہ کسی بھی، حتیٰ کہ اس کے اپنے عملے اور شراکت داروں کے ذریعے کی جانے والی دھوکہ دہی کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔

اگر آپ کے پاس یو ان اچ سی آرکے عملے اور/یا یو ان اچ سی آرپارٹنر ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے بارے میں معلومات ہیں، تو براہ کرم آزادانہ تحقیقات کے لیے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں واقع یو ان اچ سی آرکے انسپکٹر جنرل آفس (آی جی او) کو اس کی اطلاع دیں۔ یہ (آی جی او) کے آن لائن شکایت فارم کے ذریعے یا inspector@unhcr.org پر ای میل کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

آی جی اوتمام رپورٹس کو سختی سے خفیہ رکھے گا۔

پناہ گزینوں یا رفیوجی کے بارے میں رپورٹنگ

RIOT میں پناہ کے متلاشی یا پناہ گزین کی طرف سے کی گئی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے بارے میں خفیہ رپورٹ بنانے کے دو (2) طریقے ہیں۔